بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے گورنمنٹ پرائمری سکول گجبوڑی کا اچانک دورہ کیا۔ دوران انسپکشن حاضری سٹاف، سٹاک رجسٹر، صفائی اورداخلہ مہم کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ طلباء کو دی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔تمام اساتذہ موقع پر حاضر پائے گئے جس کو ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے سراہا۔سکول انتظامیہ نے طلباء کو درپیش جملہ مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ان کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔۔