ایبٹ آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت اندرون شہر میں شہریوں کے پیدل چلنے کے لیے راستے، بازار کی خوبصورتی، ایڈونچر پارک، گریوٹی فلو سکیم کی ایکسٹینشن کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کو شہریوں کے لیے مفید بنانے کے حوالے سے  اقدامات پر زور دیا اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے  پراجیکٹ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو انجینئر واسا ریحان یوسف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود،سید ابراہیم شاہ ڈپٹی مینجر پراجیکٹس، ریزیڈنٹ انجینئر کے پی سپ محمد شعیب،  جنیڈر کوآرڈینیٹر مس فرحت پروین، کنٹیکٹ کوآرڈینیٹر سردار وقار اور میڈیا مینجر واسا عمر سواتی و  دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے