وانا (مانند نیوز) نشے کی روکھتام کے حوالے سے احسان وزیر ویلفرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثنائاللہ وزیر کا ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں گزشتہ پندرہ مہینوں سے نشے کی روکھتام کے حوالے مہم کا آغاز کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں تقریباً تین ہزار مرد اور دو سو سے زیادہ خواتین نشے کی عادی ہے، آج کل افیون، چرس اور شراب کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہیروئن کا زہر بھی فضا کو مسموم کر رہا ہے۔ ہم پہلے کوشش کر رہے ہیں کہ اگر ہو سکے تو ان کی روکھتام کی جائے ورنہ ان کی علاج بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحتِ حاکم بحالی نے ہمیں دو سنٹرز دیئے ہیں ایک پشاور اور دوسرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہے۔ لیکن ہمارے علاقے کے لوگ عربت کی وجہ سے وہاں نہیں جاسکتے، احسان ویلفیرز ایسوسی ایشن کے کوششوں سے ان کا وہی مسئلہ حل ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نشے کی عادی لوگوں کو ہمیں فری ٹرانسپورٹ اور سنٹر مہیا کیا ہے۔ اس کے علاؤہ خواتین کو لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں سنٹر کی بندوبست کرینگے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان، کمانڈنٹ اویس شمیم، آئی جی ایف سی ساؤتھ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا کہ نشے کی روکھتام میں ہمارے ساتھ دیں۔