اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے منگل سے امیدواروں کے کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی جو18 نومبر تک جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 نومبر تھی،اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3866 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل سے شروع ہوئی جو 18 نومبر تک مکمل کی جائے گی جبکہ یکم دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی،31دسمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے