راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی۔انہوں نے کہا کہ حکمران سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ 20/21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ کو دوپہر3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے