اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،یہ رقم ایمرجنسی، زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کیلئے فراہم کی جائیگی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے نقصانات کے پیش نظر زراعت اور گھروں کی سہولت کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیساتھ اجلاس میں عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پائیدار ترقی جان اے رومی نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا جس سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ہم غریب کسانوں کی معاونت اور بحالی میں مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ عالمی بینک کے وفد نے وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کیساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے اپنے کردار کو تبدیل کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منصوبوں کی نگرانی کی جائے اور فنڈز کا بہترین استعمال کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے