راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کیئرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتا ہے اورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے،ایک ٹکٹ میں 2مزے نہیں مل سکتے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں،کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائیگا،26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہاہے،مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے،عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں۔ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے