اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزارت دفاع کی جانب سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کے پینل پر مشتمل سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کاری کے مطابق کریں گے۔جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے