اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبیدابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کووسعت دینے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔وزیرخزانہ نے اس موقع پرپاکستان اوریواے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اوردوستی پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان یواے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیرخزانہ نے یواے ای کے سفیرکو ملک میں کاروبارمیں آسانیوں اوربیرونی سرمایہ کاری کیلئے دستیاب مواقع سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ ملکی معیشت میں پائیدارنموکیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے