راولپنڈی (اے ایف بی )اڈیالہ جیل کے 14 حوالاتیوں کے فرار کیس میں حکام نے وقوعہ کے وقت ڈیوٹی پر مامور جیل گارڈ کے انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ۔رپورٹ کے مطابق زیر حراست اہلکاروں کے موبائل فونز کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ جانچا جا رہا ہے، فرار حوالاتیوں کی کہوٹہ کچہری میں ملاقاتوں اور ہتھکڑیوں سے متعلق تحقیقات بھی کی جا رہی ہے، قیدی وین پر تعینات اہلکاروں اور سرکاری اسلحے سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔تحقیقات میں یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ خطرناک حوالاتیوں کو عدالت لے جانے کے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا تھا یا نہیں، یاد رہے کہ گزشتہ شام 14 حوالاتی کہوٹہ عدالت میں پیشی کے بعد سہالہ کے قریب وین سے فرار ہو گئے تھے۔آئی جی پنجاب را عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے