مانسہرہ (مانندن نیوز) مانسہرہ کے سیاحتی علاقے ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی۔

پولیس کے مطابق چار دوست گاڑی کو دریا سے گزار کر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں بہہ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا۔

ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق دریا میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے