اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق گزشتہ چند ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے کھلاڑی پر بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور بچوں سے لاتعلقی جیسے سنگین الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کو اس تنازع میں شامل کرنے پر انتباہ جاری کیا تھا۔

اب عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ لیک آڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ اس مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں عماد وسیم، ثانیہ اشفاق، اہلِ خانہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس مبینہ آڈیو کی دونوں شخصیات نے اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔

اس وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر ثانیہ اشفاق اپنے بچوں کی خاطر عماد وسیم سے رشتہ بچانے کی درخواست کرتی سنائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ کم سن بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

آڈیو میں مبینہ طور پر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں جبکہ ثانیہ یہ کہتی سنائی بھی دے رہی ہیں کہ میں لندن سے اپنا رشتہ بچانے آئی ہوں، میں اکیلی 3 بچوں کی کفالت کیسے کروں گی۔

اس آڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین ثانیہ اشفاق سے اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل بھی سامنے آئے ہیں۔

اداکارہ ہیرا سومرو نے لکھا کہ آخر اکثر مرد ایسا کیوں کرتے ہیں؟ جبکہ اداکارہ آرمینہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مردوں کو کبھی کسی عورت کا ساتھ نصیب نہ ہو۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ آڈیو سن کر میرا دل ٹوٹ گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے