اسلام آباد(مانند میڈیا) پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی سے جمعہ کویہاں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول اور بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں مزید ترکیہ کی سرمایہ کاری راغب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر مملکت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں ترکیہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی خیرسگالی کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔بلال اظہر کیانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026میں ترکیہ کی کمپنیوں کی فعال شرکت اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کے کاروباری اداروں کی دلچسپی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحری امور اور شپ بریکنگ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اشیا کی تجارت کے معاہدے کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے سیاسی سطح پر موجود خیرسگالی کو عملی اقدامات اور قابل حصول تجارتی اہداف میں تبدیل کرنے اور اس ضمن میں ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مزید ملاقاتیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے