فیصل آباد (صباح نیوز )فیصل آباد میں سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقے جھامرہ روڈ ٹوآنہ چک میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وقاص ولد صدی احمد، جاوید ولد منظور اور علی ولد نامعلوم (ساکنان 592 گ ب) کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین عدالت میں تاریخ بھگتنے کے بعد واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی کے مطابق آر پی او فیصل آباد انعام الرحمان ملک نے تہرے قتل کے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آر پی او نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے