پشاور(اے ایف بی)خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز 100 فیصد ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کر دی۔محکمہ ایڈمنسٹریشن نے چھٹی ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، ورک فرام ہوم سے متعلق 17 مارچ 2026 کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ سے جمعہ معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا، تمام سرکاری ملازمین جمعہ کو دفاتر میں حاضر ہو کر فرائض انجام دیں گے، فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے