شانگلہ(مانند نیوز) بلوچستان کے بولان اور کوہاٹ میں دو مختلف کوئلہ کان حادثات، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک کان کن مزدور جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ بولان میں جان بحق ہونے والے نور حسن کی میت شانگلہ روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کوہاٹ میں زخمی ہونے والے شفیع اللہ اور سردار خان کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملک کے مختلف کوئلہ کان میں کام کرنے والے شانگلہ کے 65 فیصد مزدوروں کی اموات اور زخمی ہونا اب معمول بن چکا ہیں۔ زخمی ہونے والے اکثر کان کن معذور ہو جاتے ہیں اور وہ پھر اپنے بچوں کو ان کوئلہ کان میں بھیج دیتے ہیں جس سے وہ خود متاثر ہوتا ہو چکا ہوتا ہے جو ایک بڑا المیہ ہیں۔ شانگلہ میں ان مزدوروں کے لیے کوئی دوسرا کاروبار کا بندوبست موجود نہیں نہ ان مزدوروں رجسٹریشن ہے اور نہ اس کے لیے کوئی علاج معالجہ یا اس بچوں کے لیے تعلیم کے لیے کوئی بندوبست جو شانگلہ کے منتخب نمائندوں کے لیے باعث شرم ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے