شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ علاقے کے پائیدار امن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے دوسرے اضلاع سے متصل علاقوں میں شانگلہ پولیس کا بھاری نفری کیساتھ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بدستور جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات پر سرکل پورن اور سرکل الپوری کے پہاڑی علاقوں میں شانگلہ پولیس کے بھاری نفری پولیس نے ضلع سوات اور ضلع بونیر کیساتھ متصل علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار مشتبہ افراد کی قبضے سے دو کلاشنکوف، دس پستول، ایک سو پینتالیس کارتوس برآمد کرلئے گئے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے موقع پر ایس ایچ اوز نے علاقہ معززین کیساتھ میٹنگز بھی کئے، علاقہ معززین نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ جب بھی کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آیا تو فی الفور مقامی پولیس کو مطلع کریں گے جبکہ آپریشن کے دوران ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔عوام کی جان، مال عزت اور آبرو کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں جائیں گے، سجاد احمد صاحبزادہ ڈی پی او شانگلہ۔۔