پشاور(مانند نیوز)آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس خان نے خیبر پختو نخوا کی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ حکومت کی منظورشدہ اپگریڈیشن کا اعلامیہ فوراً جاری کیا جائے کابینہ میٹنگ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی جس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے بعد میں نگران حکومت نیاس وقت کے ایحنڈے میں تمام ایٹم منظور کئے صرف اساتذہ اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن باقی ہے ،نگران صوبائی حکومت انکے اپگریڈیشن کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اپگریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نگران حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کرے اور جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ورنہ اس دفعہ تمام ٹیچنگ کیڈرز کا رخ پشاور کی طرف ہوگا،یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 17 جنوری 2023 کو تمام کیڈرز کے اساتذہ کے اپگریڈیشن کا اعلان آخری کابینہ اجلاس میں کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام اساتذہ کی اپگریڈیشن جولائی 2023 سے عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے