اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے