کراچی(مانند نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے سرہاری میں ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے امدادی رقوم کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 2 سے 5 لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے۔نوابشاہ کے قریب سرہاری میں اتوار کو پاکستان ریلوے کی ہزارہ ایکسپریس کو حادثے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوئے تھے۔سندھ حکومت نے سرہاری اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 2 سے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش تھی کہ جتنے لوگوں کو بچاسکیں بچائیں، محکمہ ریلوے کو جو معاونت چاہئے ہوگی ضرور دیں گے، پاکستان ریلوے حادثے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ حادثے کے تقریبا 18 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے