پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں میڈیکل ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)کے دوبارہ انعقاد کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا گیا۔پشاور پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کا مطالبہ مانا گیا، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد مافیا کی جیت ہے۔طلبا نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ ٹیسٹ لینا پاس کرنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، لہذا اس کے بجائے گزشتہ ٹیسٹ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لئے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پرسماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پنجاب میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹ کینسل کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے۔خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آئوٹ کرنے کے سکینڈل سامنے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کو روک دیا تھا۔ایم ڈی کیٹ میں بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے کے معاملے سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سرکاری ملازمین نقل کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ٹیسٹ میں 180 سے زائد نمبر لینے والے طلبا نے ممکنہ دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پالیسی میں دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا نہیں، محنت کرکے نمبر حاصل کئے، لہذا دوبارہ ٹیسٹ سے ذہین طلبہ متاثر ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے