لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے مزید 10ہزار269 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ایک ہزار540 مریضوں کا تعلق بہاولپور سے ہے۔فیصل آباد سے ایک ہزار132، ملتان سے ایک ہزار48 جبکہ لاہور سے 452 افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ رواں برس تین لاکھ 94 ہزار 795 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتا لوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تمام ہسپتا لوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کردیئے گئے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اس مرض سے بینائی متاثر نہیں ہوتی، جو آٹھ سے 10 روزمیں بہتر ہوجاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے