پشاور ( مانند نیوز)صحت مند زندگی اللہ تعالٰی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔ بچوں کی صحت اورمحفوظ و بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔ گزشتہ روز سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں جن میں نامدارخان شفاء رھیب سنٹر، محمد پرویز خان چئیرمین زمونگ جذبہ ویلفییر سوسائٹی، وقارعلی مخلص ورکنگ جرنلسٹ، پیر سلیم خان سابقہ ناظم، شوکت علی صدر مدینہ کالونی باغ ارم، فہمیدہ بیگم، رفاقت بیگم، کوثر فیاض، کوثرجبین تحصیل ممبر، مہناز بی بی تحصیل ممبر، سول ڈسپنسری بجلی گھر کے UCCO طاہر احمدخان اور UCMO ڈاکٹر سندس کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز عتیق الرحمان نے تلاوت کلام سے کیا جبکہ صدارت محمد عارف نے کی۔ صدر محفل تقریب محمد عارف، محمد پرویز اور طاہر احمدخان نے 5سال سے کم عمر بچی کو پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر احمد نے کہاکہ پولیو جیسا موذی مرض عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے اور اسے صرف پولیو ویکسین اورقطرے پلا کر ہی روکا جا سکتا ہے۔والدین سے التماس ہے کہ پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو ہر مرتبہ پولیو قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے تمام شرکاء اور خصوصاً سول سوسائٹی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ آپ پولیو فری پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے صدارتی خطبے میں محمد عارف نے کہا کہ ہمارے بچے، ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم اپنے بچے کو تندرست اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سول سوسائٹی کا ہر ممبر اپنے معاشرے اور وطن عزیز سے اس مرض کے خاتمے تک پولیو ٹیم،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے اپنے تعاون جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے