کوہاٹ (مانند نیوز) پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ضلعی عدالتوں میں عدالتی کارروائیاں معطل رہیں۔ شہداء کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زخمیوں کی عیادت کی۔

پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ شہداء میں 16 پولیس اہلکار اور کئی شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے وقت بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی تھی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ 

مشترکہ آپریشن میں حملہ آوروں میں شامل اسنائپر سمیت تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے