اسلام آباد (مانند نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے۔

علامہ ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہا گیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کے بعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر  بھی شامل ہوں گے، اے پی سی کے لیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری ہوں گے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کر لی ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شکوک وشبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ بانی کی صحت کے حوالے سے سب اچھا نہیں ہے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تمام پالیسیاں پارلیمنٹ سے بنائی جائیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اے پی سی قومی اتفاق رائے کی طرف پہلا قدم ہوگا، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک ساتھ بیٹھیں گی اور سب کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی قوتوں کو دعوت دیں گے کہ آئین کے لیے آگے بڑھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے