اسلام آباد (مانند میڈیا)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول اور الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا آرڈر  اسلام آباد ہائی کورٹ  میں چیلنج کردیاگیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری امجد علی کی جانب سے وکیل عادل عزیز قاضی نے درخواست دائر کی۔ درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کروانا چاہتا ہے، پرانی حلقہ بندیوں کی قانونی حیثیت کا تعین کیے بغیر الیکشن نہیں کرایا جا سکتا۔ درخواست کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت فروری 2021 میں ختم ہو چکی ہے،الیکشنز ایکٹ 2017 کے مطابق مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانا قانوناً لازم ہے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے تک الیکشن کے عمل کو معطل یا ملتوی کیا جائے،جب تک قانونی تنازعہ حل نہیں ہوتا قانونی طور پر نئی اور شفاف حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا حکم جاری کیا تھا،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 21 اکتوبر 2026 کے آرڈر اور انتخابی شیڈول کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کے تعین کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے