مظفرآباد(مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد شاذیہ صدیق کے مطابق وایس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے فریش امیدواران کی ڈیمانڈ پر سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلے کی تاریخ میں 7 نومبر تک لیٹ فیس کے بغیر توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن, بی ایس (2.5) اڑھائی سالہ سالہ،بی ایس چار سالہ،بی بی اے پروگرام (چار سالہ)، ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ، سرٹیفیکیٹ کورسز،پوسٹ گریجو ایٹ ڈپلومہ پروگرامز کے داخلے شروع ہوگئے ہیں،۔بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)اور بی کام میں داخلے کے لئے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری میں تمام لازمی کورسز بشمول انگلش میں پاس ہونا ضروری ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن میں داخلے کی اہلیت 45فیصد نمبروں کے ساتھ ایف اے/ایف ایس سی مقرر کی گئی ہے۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ میں داخلے کے لئے ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز(چار سالہ)اہلیت مقرر کی گئی ہے گریجویٹ طلبہ جنہوں نے چودہ سالہ تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن مکمل کررکھی ہے ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ بی ایس اڑھائی سالہ،بی ایڈ اڑھائی سالہ پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ جن طلبہ نے ایف اے/ایف ایس سی یا مساوی تعلیم(سیکنڈ ڈویژن)حاصل کررکھی ہے وہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری)اور بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)میں جو طلبہ پہلے سمسٹر میں داخلہ لے رہے ہیں آن لائن اپلائی کے ساتھ مینول بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے۔10مضامین میں چار سالہ بی ایس (ODL Mode)پروگرامز بھی اس مرحلے میں پیش کئے گئے ہیں، ان میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، عربیک، انگلش، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹڈی، اردو اور اسلامک سٹڈیز سپیشلائزیشن کے ساتھ(جنرل، قرآن اینڈ تفسیر، شریعہ، حدیث اینڈ حدیث سائنسز، سیرت سٹڈیز، درس نظامی اور بین المذاہب مطالعات)شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں جاری طلباء کے داخلہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی ہے۔