پبی (نما ئندہ مانند نیوز )میڈم گل راج خان ڈپٹی ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم منیجمنٹ کیڈر آفیسر ایسوسی ایشن خیبر پختونخو ا کاچیئر مین منتخب ہو ئی
منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوامحمد سلیم آفاقی میڈیا کوآرڈینیٹر منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن نے تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ سے اجلاس کا آغاز کیا۔ اس کے بعد تمام شرکاء کو خو ش آمدید کیااور اجلاس کے ایجنڈے سے حا ضرین کو آگاہ کیااجلاس میں منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن اور کیبنٹ ممبران سے متعلق اور گزشتہ عرصے میں پیدا ہونے والی صورتحال پرتفصیلی بحث ہو ئی اور فنانشل آڈٹ اور ایشوز پر بات ہوئی اجلاس میں چیئرمین ایسوسی ایشن محمدحیات خان نے ذاتی مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ پیش کیا اس کے بعد شرکاء نے اکثریت کی رائے اور جمہوری طریقے سے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیم گل راج خان کو چیئرپرسن منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ منتخب کر دیا گیا۔ سابقہ چیرمین حیات خان نے شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اور منتحب چیئر پرسن کو مبارکباد دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی تمام کابینہ اسی طرح برقرار رہے گی اس کے بعد چیئرپرسن منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی میڈیم گل راج خان صاحبہ نے اپنے مختصر خطاب میں منیجمنٹ کیڈر کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا عزم کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیاآخر میں یوسف شاہ اے ڈی ای او نو شہرہ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے