جمرود(نمائندہ مانند )تحصیل جمرود کے چیدہ چیدہ علمائے کرام کا جے یوآئی کے نامزد امیدوارحاجی حمید اللہ جان کی حمایت اور قوم سے ووٹ لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا سعید خان کے ہجرے میں تحصیل جمرود کے مختلف علاقوں کے مدارس کے مہتمیمین اور مختلف جامع مساجد کے ائمہ و خطباء نے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائےNA27 اور PK70حاجی حمید اللہ جان آفریدی کے حمایت کا اعلان کردیا۔ جمرود علمائے کرام نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام اور قائد جمعیت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار حمیداللہ جان افریدی نے کہا کہ میں جمرود تحصیل علماء کرام کا شکر گزار ہو۔ کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعلان کر دیااگر منتخب ہوا توضلع خیبر کے پسماندگی دور کرینگے اور علاقے میں ترقیاقی منصوبوں پر کام کرینگے آخر میں جمرود کے تمام جید علماء کرام نے جمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوار حاجی حمیداللہ جان آفریدی کی مکمل حمایت آور تعاون کا اعلان اور پورے قوم سے کتاب کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل جمرود کے امیر مولانا گل نواز،مولانا دلاور خان،حاجی محمد کریم افریدی، مولانا عفران اللہ خیبری، مولانا عبدلقدیم چترالی، مولانا احسان اللہ حقانی، مولانا نورالامین حقانی، جنرل سیکرٹری ضلع خیبر سید کبیر آفریدی و دیگر بھی موجود تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے