سخاکوٹ(مانند نیوز) صابررحمن لیویزپوسٹ تھانہ سخاکوٹ میں پوسٹ کمانڈر تعینات ہوگئے۔اپنے تعیناتی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پوسٹ کمانڈر تھانہ وکیل الرحمان شہید سخاکوٹ صابررحمن نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔کسی کو علاقے کی پرامن ماحول کو خراب نہیں ہونے دینگے چندمٹھی بھر افراد نے علاقے کاامن وامان خراب کیا ہے جرائم پیشہ افراد جرائم سے توبہ تاب ہوجائیں یا علاقہ چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کوہدایات جاری کئے گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائیں اور مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور اپنے ڈیوٹیوں غفلت اور کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام اور بالخصوص مشران علاقہ سے اپیل کی کہ علاقہ سخاکوٹ کو امن کاگہوارہ بنانے اور ڈرگ فری زون بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔جرائم پیشہ افراد کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ توبہ تائب ہوجائیں یاعلاقہ بدر کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔