مکہ (مانند نیوز ) سورج آج (بدھ کو) عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج 90 ڈگری کے زاویے پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ لمحہ دوپہر 2 بجکر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر آئے گا۔ اس دوران سورج اور خانہ کعبہ ایک ہی خط عمود پر ہوں گے۔ جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ منفرد فلکیاتی موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کو بغیر قطب نما کے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ واضح رہے کہ سورج سال میں صرف دو مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے اور ماضی میں اسی فلکیاتی مظہر کی مدد سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ آج بھی دنیا بھر میں قبلے کی درست سمت جانچنے کے لیے ایک سادہ اور مستند فلکیاتی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے