راولپنڈی (مانند نیوز) سابق صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) ڈاکٹر محمد اعظم انتقال کر گئے۔ مرحوم رفاہ یونیورسٹی کی ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر، سابق رکن سینیٹ اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سابق سیکریٹری جنرل کپٹین (ر) ڈاکٹر کوثر فردوس کے شوہر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد اعظم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر دینی، طبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ 15 جولائی 2026 کو صبح 10:30 بجے عسکری ٹو (گیٹ نمبر 2)، چکلالہ سکیم تھری، راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔