اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے اور لیڈ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسے اور 5 اگست کو احتجاج کےلیے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی۔انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ہم نے یہ دکھایا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، اسمبلی میں حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ پوری دنیا اکٹھی ہوگی تو ہی فلسطین کی آواز بلند ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ علامتی بھوک ہڑتال ہے جو ہم روز کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے