کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت سرکاری محکموں اوراداروں کی ماہانہ کارکردگی جانچنے کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ، تعلیم، خوراک، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں اوراداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی کاؤشوں کو سراہا اور دیگر کوبھی اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ گڈگورننس کے ذریعے عوام کیلئے حتی المقدور آسانیاں پیداکریں اور انہیں زندگی کے بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے