پشاور(مانند نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیومن رائٹس اینڈ ریلیف اقبال حسین خٹک نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے حقیقی خوشی ملتی ہے،دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی ہے انسانیت کی معراج ملتی ہے،وہ غیر سرکاری تنظیم پارٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام”بک بنک“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان شعیب خان،سماجی کارکن محمد عارف،محمد پرویز،حسن حساس،فہیمہ بیگم،ما السما،نورالامین،وقار احمد،علی خان،حافظ زاہد،شاہ زیب خان، اسد خان اور ڈائریکٹر ڈریم کالج عرفان خان بھی موجود تھے۔ اقبال حسین خٹک نے کہا کہ سماجی تنظیمیں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں حکومت ایسی تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹ آرگنائزیشن کی طرف سے غریب و لاچار طلبہ کیلئے”بک بنک“ کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے،مخیر حضرات ایسے اداروں کے ساتھ ہرقسم تعاون کریں،قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بک بنک کا افتتاح کیا اور پارٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیرمین فیاض الاسلام نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے،،تقریب کے آخر میں سماجی کارکنوں میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے