بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ضلع ملاکنڈکے لوکل کونسل ریسورس سنٹر (LCRC)کی تعمیر پر کام روز وشور سے جاری ہے2020ء میں ضلع ناظم احمد علی شاہ کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے اس اہم منصوبے کی منظوری دی یہ دومنزلہ خوبصورت بلڈنگ 4 کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہی ہے جس میں دفاتر کانفر نس و ٹریننگ ہال کیفٹریاوغیرہ شامل ہیں اسی طر ح کے سنٹرز مردان اور ایبٹ آباد میں بھی زیر تعمیر ہیں ایکسئین مواصلات ملاکنڈ انجینئر ریاض ولی شاہ نے بتایا کہ پراونشنل ڈویلپمنٹل پرو گرام (ADP)کے تحت سٹینڈرڈ ڈرائنگ کے مطابق کنسٹرکشن میں معیارومقدار کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے جوجس کی تکمیل رواں سال جون میں ہوگی۔