اسلام آباد (مانند نیوز)کرینہ کپور نے دبئی میں چھمک چھلو گانے پر شاندار ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

بالی ووڈ کی اسٹائل کوئن کرینہ کپور خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر دلعزیز ہیں، ان کا سپر ہٹ گانا چھمک چھلو (فلم را۔ون 2011ء) آج بھی پارٹی اینتھم کے طور پر مقبول ہے اور اب اسی گانے پر کرینہ کا دبئی میں ڈانس مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔

کرینہ کپور ایک مشہور جیولری برانڈ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے گانے چھمک چھلو پر پرفارم کر کے تقریب میں رنگ جما دیا، وہ پیسٹل رنگ کے روایتی لباس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔

کرینہ کپور نے سیف علی خان کو کیوں قصور وار ٹھہرایا؟

ان کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

ایک فین پیج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرینہ نے چھمک چھلو پر ڈانس کر کے میرا دن بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔

کرینہ کپور خان کو حال ہی میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین میں دیکھا گیا، جو نومبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس ایکشن سے بھرپور فلم میں اجے دیوگن، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ارجن کپور، اکشے کمار، ٹائیگر شروف اور جیکی شروف بھی شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے