اسلام آباد (مانند نیوز)پنجاب کے وزیر مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ سیلاب اور مون سون بارشوں سےصوبے میں اب تک 510 شاہراہیں اور 64 پُل متاثر ہوئے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں مجموعی پر ایک ہزار 21 کلومیٹر شاہراہیں سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 16شاہراہوں کے پورشن متاثر ہوئے جبکہ متاثر ہونے والی کُل 510 شاہراہوں میں سے اب تک 50 سے زائد شاہراہیں بحال کی جاچکی ہیں۔

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں پانی موجود ہے، وہاں پانی کم ہونے پر بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب اور بارشوں سے چھوٹے بڑے 64 پُل بھی متاثر ہوئے، جن میں سے40 پُلوں کی مرمت کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی جبکہ 24 پلوں کامرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے