پشاور (نمائندہ مانند) خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر ورکرز ویلفیئر بورڈ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15 ورکنگ فولکس گرائمر اور ہائرسیکنڈری سکولز کے پرنسپلز کو معطل کردیا، اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق معطل ہونے والے اداروں میں ورکنگ فولکس گرائمر سکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو، حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات شامل ہیں۔
اسی طرح ورکنگ فولکس گرائمر سکول تحت بھائی اور ورکنگ فولکس گرائمر ہائرسیکنڈری سکول کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں عارضی طور پر وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے