سوات (مانند نیوز) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے جمعہ کے روز سونے کے دو تاجروں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔پولیس کے مطابق واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب سونے کے تاجر ضیاء اللہ اور نعمت جو کہ مانیار کے رہائشی تھے، مقامی بازار جا رہے تھے۔ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر انہیں روکا اور گاڑی سمیت لے گئے۔متاثرین کو بعد ازاں مردان ضلع کے کاٹلنگ پہنچایا گیا، جہاں ملزمان تاجروں سے 230 تولے سونا، 53 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر اپنی ہی گاڑی میں فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔