اسلام آباد (مانند نیوز)پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

ادھر اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کےندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

صوبے بھر کےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کےعلاوہ صحت، آبپاشی، تعمیر و موالات اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے