اورکزئی 53 سالوں کے بعد ہنگو سے ضلعی دفاتر اورکزئی منتقلی کا فیصلہ 15 دنوں کے اندر تحصیل کے تمام دفاتر اپر اورکزئی غلجو اور لوئر اورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر منتقل ہونگے ضلعی دفاتراورکزئی اقوام کی مشاورت سے درمیانی جگہ پر بنائیں گے ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین اورنگزیب خان کا گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب تفصیلات کے مطابق اورکزئی مرکزی ہیڈ کوارٹر کے مسئلے پر اورکزئی اقوام کا گرینڈ جرگہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں منعقد کیا گیا گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین ممبر صوبائی اسمبلی اورنگزیب خان ڈپٹی کمشنر عرفان الدین سمیت اورکزئی قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایم پی اے اورنگزیب خان نے گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر ایسی جگہ پر بنائیں گے جس پر تمام اورکزئی اقوام کی مشاورت ہو اور قابل رسائی جگہ ہو تاکہ کسی کو بھی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ لوئر اورکزئی کے عوام کیلئے کلایا ہیڈ کوارٹر اور اپر اورکزئی کے عوام کے لئے غلجو میں سب ڈویژن دفاتر کھلے رہیں گے15 دنوں کے انداندرر اکثر وفاتر اپر اورکزئی غلجو ہیڈ کوارٹر منتقل کریں گیانہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپر اورکزئی غلجواور ماموزئی سمیت تمام قبائل کو آباد کو اپنے اپنے علاقوں میں آباد کرنا ہے اورکزئی قبائل کو چاہئے کہ وہ امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے ؤپس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں علاقے میں مضبوط اور پائیدار امن کے بعد علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی قبائلی گرینڈ جرگہ سے ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر کلایا اور غلجو منتقل کرکے ڈی سی اور ضلعی دفاتر غلجو اور کلایا ہیڈ کوارٹر میں افسران کے ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جب تک ایک جامع اور متفقہ حل نہیں نکال جاسکتا اس کے ساتھ ہم سب نے امن کیلئے جرگہ کرنا ہے ہم نے امن کیلئے کام کرنا ہے جب امن اور اتفاق ہوگا تب علاقہ ترقی کریگا اقوام کے اتفاق کے ساتھ قابل رسائی جگہ مختص کرکے ہیڈ کوارٹر بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے