گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز ترناب فارم پشاور میں عالمی شہد مارکیٹ کا دورہ کیااورشہد مارکیٹ میں تیار کی جانیوالی مختلف شہد کی اقسام کا معائنہ کیا۔مارکیٹ پہنچنے پرہنی بی ایسوسی ایشن کے صدر شیرزمان اور دیگر کاروباری شخصیات نے گورنر خیبرپختونخوا کاپرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو ہنی بی ایسوسی ایشن کے صدر شیر زمان نے شہد کے کاروبار، عالمی منڈیوں تک رسائی سے متعلق تفصیلات بتائیں اور قدرتی آفات سے شہد کے کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے درخواست کی۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ ترناب فارم میں واقع شہد کی مارکیٹ اندورون و بیرون ملک نہایت اہمیت کی حامل ہے، وفاق اور صوبائی حکومت کو شہد کے کاروبار، مکھیوں کی افزائش کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دینی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تیار ہونیوالا شہد اپنے خاص و منفرد معیار سے دنیا بھر میں مقبولیت رکھتا ہے، صوبہ میں عالمی معیار کے مطابق شہد کی ٹیسٹگ و رجسٹریشن کی لیبارٹری کا قیام ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ مقامی شہد کو یورپ کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے اس کاروبار کو ترقی دینے کی اشد ضرورت ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے