اسلام آباد (مانند نیوز)محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے