بریکوٹ (مانند نیوز)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ملک میں ائینی بالادستی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے چوتھی مرتبہ وزارت دیکر سوات کے عوام پر احسان کیا ملک میں حقیقی آزادی کے لیے عمران خان جدوجہد کر رہے ہیں عمران خان نا حق قید ہے مئی 2023 کے پاکستان تحریک کو گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے مگر ان تمام تکالیف کے با وجود پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ شموزئی میں ایک بہت بڑے پختون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ فراہم کریں لیکن مراد سعید ایک نوجوان لیڈر ہے ان پر بے جا چھاپے مار جاتے ہیں لیکن ان غیر قانونی چھاپوں سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ مراد سعید ایک بے گناہ نوجوان لیڈر ہے ملاکنڈ ڈویژن میں و خط ہے جھاں انگریزوں نے قدم نہیں رکھا ہے سوات کے عوام نوجوان قیادت مراد سعید کے پشت پر کھڑے ہیں مراد سعید نے 3 سال قبل ملاکنڈ ڈویژن میں دوبارہ دہشت گردی کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی لیکن فارم 47 کے وزارہ نے مراد سعید کو جھوٹا کہا تھا لیکن حقیقی یہ ہے کہ آرمی بھی ہمارے یے اور یہ ملک بھی ہمارا ہے ہم اس ملک میں آئین کے بالادستی رول آف لا چاہتے ہیں پاک فوج کے جوان ہمارے بچے رشتہ دار ہیں ان کے شہادت ہمارے ملک کے نقصان ہے ۔ انہوں پختون قومی جرگہ کے توسط سے مراد سعید کے تحفظ کے لئے مشترکہ قرارداد منظور کیا