بریکوٹ (ماندن نیوز)ضلع سوات میں چلتے پھرتے نصب بم کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں سی این جی و ایل پی جی سلینڈروں نے عوام کی جان کو خطرے میں ڈال دیا سوات کے تمام تحصیلوں میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں، بالخصوص سوزوکی فلائنگ کوچز، وینز اور حتیٰ کہ رکشوں میں بھی ناقص، غیر معیاری اور کمزور میٹریل سے تیار شدہ سی این جی اور ایل پی جی سلینڈر بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں، جو کسی بھی وقت تباہ کن حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ شہری حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ان۔گاڑیوں کو سکول بچوں کے پل اینڈ ڈراپ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے سواریوں سے بھری گاڑیاں گیس فلنگ سٹیشن پر کھڑی کر کے سی این جی یا ایل پی جی بھروائی جاتی ہے، جو ناقابلِ معافی غفلت اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس عمل سے تجربہ کار افراد کے مطابق معمولی چنگاری یا پریشر میں تبدیلی بھی بڑے دھماکے کا سبب بن سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ایکسائز و ٹرانسپورٹ حکام اور اوگرا سے مطالبہ کیا ہے سوات میں فوری طور پر بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائےغیر معیاری سلینڈروں کی چیکنگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا جائےگیس فلنگ اسٹیشنز پر سیونگ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائےقوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائےعوام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے