اسلام آباد (مانند نیوز) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔

سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔

پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں رہائش، خوراک اور سفری سہولیات شامل ہیں۔

بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے