اسلام آباد (مانند نیوز)سنی اتحاد کونسل کے سابق سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔

فیصل آباد: 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت 196 ملزمان کو سزائیں

عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو تینوں کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے