اسلام آباد (مانند نیوز)آئرش فٹ بال نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

آئرلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن نے قرار داد میں کہا کہ اسرائیلی کلبز نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطین میں فٹ بال کھیلی۔

فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے ہیں۔

آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹ بال سے معطل کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرش فٹبال نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے پابندی کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے