وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے دورافتادہ علاقے خامرنگ کے عوام اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقے کے معروف سماجی رہنما ملک خلیل وزیر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سگنل اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل عدم دستیابی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ان کے مطابق، خامرنگ سمیت برمل کے کئی قریبی دیہات میں نہ تو کسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ٹاور موجود ہے اور نہ ہی نیٹ ورک کی سہولت، جس کے باعث علاقے کے عوام ملک اور دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ طلباء آن لائن تعلیم سے محروم ہیں، سرکاری اہلکاروں کو دفاتر کے ساتھ رابطے میں دشواری پیش آتی ہے، جبکہ عام عوام کو رشتہ داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے میلوں سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ملک خلیل وزیر نے کہا کہ ہم نے متعدد بار حکام بالا اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو درخواستیں جمع کرائیں، لیکن کسی نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ محرومی صرف سہولتوں کی کمی نہیں بلکہ علاقے کے ترقیاتی عمل پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی جنوبی وزیرستان کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے، تو یہاں کے عوام کو انٹرنیٹ اور موبائل سروس جیسے بنیادی حقوق فوری فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں برمل کے علاقے خامرنگ میں فوری طور پر موبائل ٹاورز نصب کریں تاکہ عوام کو رابطے کی سہولت میسر آسکے، طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، اور علاقے کی معاشی و سماجی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے